ڈان تھری سے پریانکا کی چھٹی،نئی اداکارہ کی تلاش جاری

ڈان تھری سے پریانکا کی چھٹی،نئی اداکارہ کی تلاش جاری
ڈان تھری سے پریانکا کی چھٹی،نئی اداکارہ کی تلاش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)بولی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم سیریز ‘ڈان’ میں یقیناًجنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا کے ایکشن نے سب کے دل جیت لیے تھے۔تاہم مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ وہ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اور فرحان اختر نے تھرلر کرائم سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کے لیے سکرپٹ اور کاسٹ کو مکمل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔اطلاعات ہیں کہ سیریز کی تیسری فلم میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ ان کی جگہ کسی نئی اور خوبرو اداکارہ کو شاہ رخ خان کے مقابلے کاسٹ کرکے سکرپٹ میں بھی تھوڑی سی تبدیلی کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق فرحان اختر اپنی ہی فلم میں پولیس والے کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ڈان کو ڈھونڈنے کا کارنامہ سر انجام دیں گے۔ پریانکا چوپڑا کے ایکشن کے کردار کو تبدیل کرکے ہیروئن کے رومانٹک کردار کو شامل کیا جائے گا ۔

مزید :

کلچر -