سلیو یسٹر اسٹالون نے سلمان کی جگہ بوبی دیول کی تصویر لگادی

سلیو یسٹر اسٹالون نے سلمان کی جگہ بوبی دیول کی تصویر لگادی
سلیو یسٹر اسٹالون نے سلمان کی جگہ بوبی دیول کی تصویر لگادی

  

لاس اینجلس( آن لائن ) اداکار سیلویسٹر اسٹالون ایک طرف تو بولی وڈ کے کامیاب ایکشن اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ریس 3 کی تشہیر کے لیے کافی سرگرم ہیں، تاہم حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ اداکار سلمان خان کو جانتے ہی نہیں۔بوبی دیول کی تصویر کو سلمان خان کی تصویر سمجھنے والے اداکار نے سلمان کی فلم کی کامیابی کے لیے اپنی مثبت خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تاہم بوبی دیول کو فلم کا مرکزی کردار کہنے پر سلمان خان کے مداح سیلویسٹر اسٹالون سے خاصے ناراض بھی ہوئے۔مداحوں نے اداکار کو کمنٹس کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کی نہیں بلکہ بوبی دیول کی تصویر شیئر کی ہے۔جس کے بعد سیلویسٹر اسٹالون نے اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔

اس سے قبل سلمان خان نے سیلویسٹر اسٹالون کی آنے والی فلم کریڈ 2 کی تشہیری ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس کے بعد 71 سالہ ہولی وڈ اداکار نے سلمان خان کی فلم کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بعدازاں ہولی وڈ اداکار نے فلم کے پوسٹر سے سلمان خان کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے سلمان خان کی فلم کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -