فلم اور تھیٹر پر میری سٹوڈنٹس کا ہی راج ہے،ڈانس ڈائریکٹر توصیف گیلانی

فلم اور تھیٹر پر میری سٹوڈنٹس کا ہی راج ہے،ڈانس ڈائریکٹر توصیف گیلانی

لاہور( فلم رپورٹر) ڈانس ڈائریکٹر توصیف گیلانی نے کہا ہے کہ پچیس سال سے پیشے کو خدمت سمجھ کرکررہا ہوں۔میری اکیڈمی میں جتنے لوگ آئے انہوں نے میرا اور اکیڈمی کا نام روشن کیا ہے۔ڈانس اور موسیقی لازم ملزوم ہیں ان کے بغیر کوئی بھی گانا یہ فلم مکمل نہیں ہو سکتے۔یہ میرے لئے اعزا کی بات ہے کہ آج فلم اور تھیٹر انڈسٹری میں میری سٹوڈنٹ کا ہی راج ہے۔میری سٹوڈنٹ میں صوبیہ خان،مہک نور،سدرہ نور،نگاہ چوہدری،سارا خان،ماہ نور،مرحومہ قسمت بیگ ،ستار بیگ ،ہنی شہزادی سمیت کئی بڑی اور نامور اداکارائیں شامل ہیں ۔خصوصی انٹرویو میں توصیف گیلانی نے کہا گزشتہ پچیس سال سے اس شعبے سے وابستہ ہوں ۔یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ انڈسٹری میں میری اچھی شہرت ہے اس کی سب سے بڑی وجہ میرے کامیاب شاگرد ہیں۔

بدقسمتی سے حکومت کی جانب سے پورے ملک میں ایسی کوئی ڈانس اکیڈمی قائم نہیں کی گئی اور نہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی حکومت کا ارادہ ہے۔ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں ہر شہر میں بڑی بڑی ڈانس اکیڈمیاں ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہر بچے کو ڈانس آتا ہے ۔اگر حکومت سپورٹ کرے تو اس شعبے کو مزید وسعت اور ترقی مل سکتی ہے۔

مزید : کلچر