نئی ڈرامہ سیریل ’’ٹھیس‘‘ کا دوسرا ٹیزر آن ایئر

نئی ڈرامہ سیریل ’’ٹھیس‘‘ کا دوسرا ٹیزر آن ایئر
نئی ڈرامہ سیریل ’’ٹھیس‘‘ کا دوسرا ٹیزر آن ایئر

  

لاہور(فلم رپورٹر) نئی ڈرامہ سیریل ’’ٹھیس‘‘ کا دوسرا ٹیزر آن ایئر ہوگیا ہے جس کے ذریعے کہانی کو سمجھنا کافی آسان ہوگیا ہے کیونکہ دوسرے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی جنید خان کو بہت زیادہ پیار کرتی ہے لیکن جواب میں جنید خان کی طرف سے نہایت سرد مہری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے .اس سیریل کی خاص بات یہ کہ اس میں جہاں ناظرین حرا مانی اور جنید خان کو"سن یارا" کے بعد دوبارہ اکٹھے دیکھ سکیں گے وہیں پہلی بار حرا کو گلوکاری کرتے ہوئے بھی سنیں گے کیونکہ حرا مانی نے جنید خان کے ساتھ مل کر سیریل کا ٹائٹل سانگ بھی گایا ہے جس کا میوزک نوید ناشاد نے تیار کیا ہے.اس سیریل کے ڈائریکٹر کاشف سلمان ہیں۔

مزید :

کلچر -