عامر خان ہندوؤں کے روحانی پیشوا کا کردار ادا کرینگے

عامر خان ہندوؤں کے روحانی پیشوا کا کردار ادا کرینگے
عامر خان ہندوؤں کے روحانی پیشوا کا کردار ادا کرینگے

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان عالمی ویب سیریز میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان سے ہندوؤں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کی زندگی پر بننے والی ویب سیریزکے لئے رابطہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں عامر خان نے لاس اینجلس کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی۔ عامر خان نے ویب سیریز کے لئے حامی بھر لی ہے۔ سیریز کے لئے عالیہ بھٹ کا نام بھی سامنے آرہا ہے لیکن ان کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ویب سیریز بین الاقوامی چینل کے لئے بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -