فیروز خان کی رسم حنا شوبز سٹارز نے چار چاند لگا دیئے

فیروز خان کی رسم حنا شوبز سٹارز نے چار چاند لگا دیئے
فیروز خان کی رسم حنا شوبز سٹارز نے چار چاند لگا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارفیروز خان کی رسم حنا پر شوبز سٹارز نے چار چاند لگا دیئے.فیروز خان کی دلہن کا نام علیزہ ہے جن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔فیروز خان کی شادی کی تقریبات میں اہل خانہ سمیت شوبز ستارے اور کرکٹرز بھی بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔اداکار کی رسم حنا میں سپر سٹار فواد خان، ان کی اہلیہ صدف خان، ہمایوں سعید، حسن شہریار، یاسر نواز، ندا یاسر، فرحان سعید، عروہ حسین، کرکٹر احمد شہزاد اور دیگر شریک ہوئے اور تقریب کو چار چاند لگایا۔مہندی کی تقریب میں دونوں دلہا دلہن بھی خوشی سے نہال رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئی ہیں۔خاص طور پر تمام فنکاروں نے’’ساڈے ویرے دی ویڈنگ ہے‘‘پر خوب ڈانس کیا۔ہمایوں سعید،عدنان صدیقی اور عروہ حسین سمیت تمام فنکاروں نے گانوں پر خوب ڈانس کیا۔بھائی کی شادی پر عمائمہ ملک نے بھی من پسند گانوں پر جی بھر کر ڈانس کیا۔

مزید :

کلچر -