فلم ’’انایا‘‘ بہترین رومانوی فلم ثابت ہوگی،اسامہ بن غازی
لاہور (فلم رپورٹر) ایگزیکٹو پروڈیوسراسامہ بن غازی نے کہا ہے کہ احسن خان فلم ’’انایا‘‘ میں راحت فتح علی خان کے گانے ’’ نینوں نے تیرے ‘‘ میں ہیرو ئن علیزے نصیر کے ساتھ بہترین رومانوی کردار اداکررہے ہیں۔ فلم ’’انایا‘‘ جاندار سکرپٹ اور بہترین گانوں کے باعث 2018کی بہترین رومانوی فلم ثابت ہوگی۔اسامہ بن غازی نے بتایا کہ ’’انایا‘‘ فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔