پشتو فلم ’’ یارانے زندہ باد ‘‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار

پشتو فلم ’’ یارانے زندہ باد ‘‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار

  

لاہور (فلم رپورٹر)ہدایتکار عثمان شاہد کی پشتو فلم ’’ یارانے زندہ باد ‘‘ کی ریلیز میں ایک ہفتے کی تاخیر ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ پشتو فلم ’’ یارانے زندہ باد ‘‘ 30مارچ کو ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی تھی مگر اب فلم کی ریلیز میں ایک ہفتے کی تاخیر ہو گئی ہے ۔اب فلم 6اپریل کو خیبر پختونخواہ ، سندھ اور بلوچستان کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم میں اچھی خان ، جہانگیر خان جانی ، ارباز خان اور دعا قریشی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

اچھی خان کی اس فلم میں جہانگیر خان جانی کے دادا کا کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر ملک یعقوب نور ہیں۔

مزید :

کلچر -