بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے،ماہ نور

بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے،ماہ نور
بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے،ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نورنے کہا ہے کہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں۔بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔پاکستانی تھیٹر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔لہٰذا اس کے وقار اور معیار کو بحال رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔شائقین کا اعتماد حاصل کرنا ہی ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس کی اصل وجہ عوام کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہے۔ماہ نورنے کہا فی الحال میری اس وقت تمام تر توجہ تھیٹر کی طرف ہے۔بڑی سکرین سے کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کرو گی۔
لیکن میری پہلی ترجیح تھیٹر ہے کیونکہ یہی میری اصل پہچان اور شہرت کا ذریعہ ہے۔

مزید :

کلچر -