ویمن کرکٹ ٹیم کا سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

ویمن کرکٹ ٹیم کا سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے منگل کو سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ قائم مقام ہائی کمشنر جاں باز خان نے ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی مستقبل میں تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ پاکستانی ویمن کھلاڑیوں نے بھی دورہ سری لنکا پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں کے لوگ پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز سے بہت محبت کرتے ہیں۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے جہاں پر وہ سری لنکا ویمن کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔، ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کی کارکردگی نمایاں رہی اور اس نے میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -