پاک ویسٹ انڈیز سیریز، آئی سی سی آفیشلزکی ٹیم 31مارچ کو پاکستان پہنچے گی
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کی رنگینیوں کے بعد کراچی کے میدانوں پر جلد کالے بادل چھائیں گے . پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آئی سی سی کی آفیشل ٹیم 31 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔ڈیوڈ بون میچ ریفری ہونگے۔
پی ایس ایل کی رونقیں ختم ہوئیں تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم رنگ جمانے کو تیار ہے ۔یکم اپریل سے شروع ہونیوالی ٹی 20 سیریز کیلئے آئی سی سی کی آفیشل ٹیم 31 مارچ کو کراچی پہنچے گی ۔پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آئی سی سی نے ڈیوڈ بون کو سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کیا ۔سینئر امپائر منیجرز اینڈ ریفری ایڈرن گرفتھ اور آئی سی سی جنرل منیجرکرکٹ، جیف آل آرڈس بھی کراچی آئیں گے ۔خیال رہے کہ 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے میچز یکم ، 2 اور 4 اپریل کو کراچی میں ہوں گے۔