بال ٹمپرنگ ڈیرن لہمن کا کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ ، سمتھ اور وارنر پر 1سال کی پابندی کا امکان

بال ٹمپرنگ ڈیرن لہمن کا کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ ، سمتھ اور وارنر پر 1سال کی ...

 کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک) بال ٹمپرنگ سکینڈل کے باعث آسٹریلیا کی کپتانی سے ہاتھ دھونے والے سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن بھی جلد عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ، جینٹل مین گیم کو داغ دار کرنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے آسٹریلیا کی جگ ہنسائی ہوئی۔آسٹریلوی کوچ ڈیرن لہمن جو کہ کینگروز کھلاڑیوں کی بال ٹمپرنگ کے معاملے میں بالکل خاموش رہے ہیں ان کے حوالے سے برطانوی اخبار نے خبردی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے فوری طورپر مستعفی ہورہے ہیں۔ کپتان اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر 12 ماہ پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے جبکہ انھیں سزاکے طور پر متھ اور وارنرکو افریقہ کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل واپس بلالیاگیا۔ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن بھی جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے بھی سمتھ الیون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کرکٹ شائقین کو اپنی ای میل میں بتایا کہ وہ آج صبح کو بال ٹمپرنگ کے واقع کی تحقیقات اور نتائج سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی