کپتان مصباح دوسری بار میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے پر خوش

کپتان مصباح دوسری بار میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے پر خوش

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل تھری کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے دوسری بار ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایڈیشن ٹو کے فِکسنگ سکینڈل کے بعد بہت کچھ سیکھا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو کے فِکسنگ سکینڈل سے بہت کچھ سیکھا ۔ اس بار بینچ مضبوط رکھا، جس کا فائدہ ہوا۔کامران اکمل کو اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے سے پلیئرز کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ ایس ایل تھری کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے دوسری بار ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے سابق قومی کپتان نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مزید نوجوان کرکٹرز تیار کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -