بال ٹمبرنگ:بینکروفٹ کی گرل فرینڈ کوبھی تنقیدکاسامنا

بال ٹمبرنگ:بینکروفٹ کی گرل فرینڈ کوبھی تنقیدکاسامنا

  

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکروفٹ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تب سے سوشل میڈیا صارفین کیمرون پر برس رہے ہیں اور اب کیمرون کی گرل فرینڈبھی ناحق سوشل میڈیا صارفین کے ریڈار پر آ گئی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے 25سالہ کیمرون کی 21سالہ گرل فرینڈ کیٹلین پیرس پر بھی شدید تنقید شروع کر رکھی ہے اور اسے بہت کڑوی کسیلی سنا رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا ’’جس روز کیمرون نے بال ٹمپرنگ کی، آسٹریلیا کی کرکٹ مر گئی، کتنی شرم کی بات ہے کہ کیٹلین اب بھی اس دھوکے باز شخص کی گرل فرینڈ ہے۔‘‘ ایک شخص نے لکھا کہ ’’تمہارے بوائے فرینڈ نے پورے آسٹریلیا کو شرمندگی سے دوچار کیا، دھوکے باز۔‘‘ واضح رہے کہ کیمرون ریگ مال کے ساتھ گیند کو ٹیمپر کر رہے تھے جب کیمروں نے ان کی یہ حرکت پوری دنیا کو دکھا دی۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے اور لیڈرشپ گروپ نے کیمرون کو بال ٹیمپرنگ کرنے کی اجازت دی تھی۔ اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

اور کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -