ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئندہے‘جہانگیر خانزادہ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئندہے‘جہانگیر خانزادہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پنجاب حکومت کا کردار اہم ہے، پی ایس ایل 3کے کامیاب انعقاد کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئندہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دیگر غیرملکی ٹیموں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ بھی پاکستان آئیں گی، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پی ایس ایل 3 منعقد ہوئی جس کے لئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے، غیرملکی کرکٹ سٹار نے اس میں شرکت کی جس سے دنیا بھر کو پیغام ملا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

اور پاکستانی عوام سپورٹس سے محبت کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -