میامی اوپن ، وینس ولیمز کے ہاتھوں دفاعی چیمپئین جو ہانہ کو نتا پٹ گئیں

میامی اوپن ، وینس ولیمز کے ہاتھوں دفاعی چیمپئین جو ہانہ کو نتا پٹ گئیں

  

 میامی (نیٹ نیوز) وینس ولیمز، وکٹوریہ آزارینکا، ایلینا سویتولینا، اوسٹاپینکو اور ڈینلی کولنز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی وینس ولیمز نے دفاعی چیمپئن جوہانا کونتا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا کو ، یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو ، اوسٹا پینکو نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، امریکہ کی ڈینلی کولنز نے مونیکا پوئیگ کو زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کولنز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -