بھارت کا انگلینڈ کے خلاف ویمن سکواڈ کا اعلان، پونم روہت ڈراپ
نئی دہلی(نیٹ نیوز)آل انڈیا ویمن سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ ویمن کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا، اوپننگ بیٹسمین پونم روہت کو ڈراپ کر دیا گیا، ان کی جگہ ڈیلان ہیمالاتھا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان متھالی راج، نائب کپتان ہرمنپریت کوہر، سمریتی مندھانہ، دیپتی شرما، جمیما روڈریگائز، ڈیلان ہیمالاتھا، ویدا کرشنا مورتھی، دیویکا ودیا، جھولن گھوسوامی، شیکھا پانڈے، پوجا واستریکر، اکتا بشت، پونم یادیو، سوشما ورما اور راجیشواری پر مشتمل ہے۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 3 اپریل سے ہو گا۔