سہ ملکی ویمنز ٹی 20 ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج ہو گا

سہ ملکی ویمنز ٹی 20 ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج ہو گا

  

ممبئی (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پانچواں میچ (آج) بدھ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے اور سیریز میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 31 مارچ کو ممبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -