یوفون فٹبال کپ،بلوچستان اور افغان کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

یوفون فٹبال کپ،بلوچستان اور افغان کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوفون بلوچستان فٹبال کپ میں افغان فٹبال کلب چمن اور بلوچ فٹبال کلب نوشکی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔پہلے کوارٹر فائنل میں بلوچستان فٹبال کلب نے خضدار کے خدائی داد قلندرانی فٹبال کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 1 کے مقابلے میں4 گول سے شکست دی۔ محمد خلیل نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ یونس نے ایک گول کیا۔خدائی داد قلندرانی فٹبال کلب کا واحد گول محمد فضل نے کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ا فغان کلب چمن نے آزاد بلوچ نوشکی کو 1-0 سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول موسیٰ کلیم نے کیا۔ سیمی فائنلزآج کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کل ریلوے گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔یوفون کی جانب سے اس چیمپیئن شپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ صوبے میں فٹبال کو فروغ دیا جائے، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اور فٹبال کلبز کو کھیلنے کے موقع فراہم کر کے اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی