پرتگالی فٹبال ٹیم کو ہالینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

پرتگالی فٹبال ٹیم کو ہالینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

جنیوا(نیٹ نیوز)انٹرنیشنل فرینڈلیز فٹ بال میچز کے سلسلے میں ہالینڈ نے یورپین چیمپئن پرتگال کو 3-0 مارجن سے اپ سیٹ شکست دے دی، بلغاریہ نے قازقستان، فن لینڈ نے مالٹا اور ناروے نے البانیہ کو ہرایا۔ دنیائے فٹ بال کے مختلف ممالک میں انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں ہالینڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کو 3-0 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، رونالڈو سرتوڑ کوشش کے باوجود ٹیم کیلئے گول کرنے میں ناکام رہے، اسطرح ان کا مسلسل نو میچز میں گول کرنے کا سلسلہ بھی تھم گیا، پرتگال کو رواں برس شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں سپین، مراکش اور ایران کا چیلنج درپیش ہو گا، ہالینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی، بلغاریہ نے قازقستان کو 2-1 گولز سے ہرایا، ایک اور میچ میں فن لینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالٹا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز کے بھاری مارجن سے شکست فاش سے دوچار کیا، ناروے نے البانیہ کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی