ڈی اوزکو بہترین کارکردگی پر ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

ڈی اوزکو بہترین کارکردگی پر ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈسرکٹ ایجوکیشن ریو یو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آٖفس نادر ہا ل میں ہوا۔اجلاس میں ڈی ایم او لاہور ،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ،ڈی و ڈپٹی ڈی او زایجوکیشن اور اے ای اوزنے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایم او لاہور نے تعلیمی میدان میں ماہ فروری اور مارچ میں حاصل کیے جانے والے اہداف پر ڈی سی لاہور سمیر احمد کو بریفنگ دی۔انگلش،اُردو اور میتھ میں مقرر کردہ اہداف کو پورا کیا گیا ہے۔طالب علموں کی حاضری95.7 فی صد رہی ہے۔اساتذہ کی حاضری 94.6فی صد رہی ہے۔اے ای اوز کے وزٹ 99.8فی صد رہے ہیں۔طالب علموں کو سکول سے اخراج کو روکنے کا ٹارگٹ 98.1فی صد رہاہے ۔سکولوں میں صفائی ستھرائی کا ٹارگٹ 87.5فی صد رہا ہے۔ڈی او(مردانہ و زنانہ) کو بہترین کارکردگی پر ایک بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بدوکی کے اے ای او کی غیر سنجیدگی پر اس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں این ایس بی فنڈزکا اجراء 90فی صد سکولوں کو ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتخانات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں روٹیشن کی بنیاد پر لگائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے اوربھرتیوں کے عمل کو شفاف طریقے سے کیا جائے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد نے کہا کہ لاہور کو تعلیمی میدان میں نمایاں سطح پر لیکر آنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1