شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ٹاؤن ہال میں گزشتہ روزمئیرلاہور کی زیرصدارت تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ریگولیشنز آفیسرز کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔مئیر لاہور کی طرف سے ہر صورت میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹاؤن ہال میں میئر لاہور مبشر جاوید کی زیر صدارت شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن سردار نصیر اور ایم او ریگولیشن سید علی عباس بخاری نے بھی شرکت کی۔جبکہ اجلاس کے دوران میئر کی طرف سے ریگولیشنز آفیسرز کو تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آخر حد تک جانے کی ہدایات دیں گئی ہیں۔اجلاس میں ایم او ریگولیشنز سید علی عباس بخاری سمیت زونز کے ریگولیشن آفیسرز شریک ہوئے۔میئرلاہور نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ مجھے شہر میں کہیں بھی تجاوزات نہیں چاہئیں۔مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے کسی بھی قسم کی کسی سفارش کو نہ مانا جائے اور شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔مئیرلاہور کی ریگولیشن آفیسرز کو تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آخری حد تک جانے کی خصوصی ہدایات کے ساتھ ساتھ اس ضمن میں کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کی ہدایات دی گئیں۔