ڈی ایس ریلوے کا اسٹیشن پر چھاپہ ، چکن ایکسپریس سمت 2اسٹالز کو جرمانے

ڈی ایس ریلوے کا اسٹیشن پر چھاپہ ، چکن ایکسپریس سمت 2اسٹالز کو جرمانے

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈی ایس ریلوے لاہور کا ہیڈکوارٹرز اور ڈویژنل آفیسران کے ہمرہ لاہور اسٹیشن کا دورہ۔چکن ایکسپریس پاکستان اور 2 اسٹالز کو جرمانے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگرنے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ علی رضوان رضوی، سینئر کمرشل مینجر ہیڈکوارٹرز کامران سعید، ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اور اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر اروا خان کے ہمراہ لاہور اسٹیشن کا دورہ کیا۔ پلیٹ فارم نمبر 2 پر واقع چکن ایکسپریس پاکستان کو سٹنگ بوتل، ناقص جوس، باسی پیزاوشوارما فروخت کرنے پر 5000 روپے جرمانہ کیا گیا اور تمام سب سٹینڈرڈ آئٹمز قبضے میں لے لی گئیں۔سٹیشن پر مزید 2 اسٹالز کو غیر منظور شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 1000 روپے فی کس جرمانہ بھی کیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹیشن پر جاری ویٹنگ رومز کی تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ موقع پر موجود آفیسران اور حکام کو سٹیشن کی صفائی ستھرائی اور مسافروں کی سٹیشن پر آمدورفت کو آسان بنانے کیلئے احکامات دیے۔ ڈی ایس لاہور کا کہنا ہے کہ اسٹالز مالکان کی طرف سے ریل مسافروں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے۔صرف اور صرف فریش اور میعاری پروڈکس کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -