بورڈ آفس میں سائلوں کی شکایات بروقت دور کی جائیں، چودھری اسماعیل

بورڈ آفس میں سائلوں کی شکایات بروقت دور کی جائیں، چودھری اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ سائلین کی شکایات کے ازالے میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے اہل کاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بورڈ میں منعقد ایک جائزہ اجلاس کی صدارت میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور دیگر بورڈ افسران بھی موجود تھے۔اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام بِلخصوص طالب علم ہمارے پاس اپنی شکایات لے کر آتے ہیں تاکہ اُن کا سدِباب کیا جائے اور اُن کے مسائل کو حل کر کے آسانی پیدا کی جائے اور ایسے افراد کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنی چاہیءں تاکہ طالب علموں کا ادارے پر اعتماد بحال رہے۔اس موقع پر اُنہوں نے وارننگ دی کہ تاخیری حربے استعمال کرنے والے اہل کاروں کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔