نوجوان تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی اور اصل اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان

نوجوان تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی اور اصل اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 31مارچ اور یکم اپریل لاہور کے تنظیمی دورے پر ہوں گے جہاں وہ دو دنوں میں10مختلف اور شہر کے اہم مقامات پر پی ٹی آئی ممبر شپ کے کیمپوں کا دورہ اور کارکنوں سے خطاب کریں گے ،پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پارٹی کارکن اپنے چیئرمین کے شاندار استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں اور لاہور میں دو دنوں کے دوران پہلے دن عمران خان فیصل ٹاؤن،یتیم خانہ ، سبزہ زار،شاہدرہ،جلو موڑ،دھرمپورہ کنال ،مزنگ ،ای ایم ای سوسائٹی کا دورہ کریں گے جبکہ یکم اپریل دوسرے دن یوحنا آباد ،ٹھوکر نیاز بیگ،اکبر چوک،دبئی چوک ،صدر بازار اور لاہور کینٹ جائیں گے ،عبدالعلیم خان نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی اور اصل اثاثہ ہیں عمران خان نے قومی سیاست میں نوجوانوں کو آگے لانے کا عملی ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان سیاسی تحریکوں کا انجن ہوتے ہیں اور مستقبل اُسی پارٹی کا ہے جس کے ساتھ نوجوان ہیں ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہی نوجوانوں کی اصل نمائندہ جماعت ہے اور نوجوان بھی31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں عمران خان کا بھرپور استقبال کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ لڑکھڑا چکی ہے کارکن کمر کس لیں آخری معرکہ ہونے کو جا رہا ہے یوتھ ونگ صدر سینٹرل پنجاب علی امتیاز وڑائچ کی سربراہی میں راشدریاض ،لکی خان ، شجاع شاہ اور ملک آصف کے علاوہ آئی ایس ایف پنجاب کے صدر گلریز اقبال ، حافظ محسن اور محمد وقاص بھی موجود تھے ۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے ضلعی و پولیس حکام کو خط لکھ دیے ہیں جن میں عمران خان کے دورہ لاہور کے دو روزہ شیڈول کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے لئے مناسب سکیورٹی و دیگر امور یقینی بنائے جائیں ،پی ٹی آئی ویمن ونگ کا بھی چیئرمین سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1