قوموں کا عروج زوال محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ وابستہ ہے ،ذکر اللہ مجاہد

قوموں کا عروج زوال محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ وابستہ ہے ،ذکر اللہ ...

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قوموں کا عروج زوال محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ وابستہ ہے ،حکمران محنت کشوں کے حقو ق کے تحفظ میں مکمل ناکام اور جماعت اسلامی مزدوروں اور محنت کشوں کے حقو ق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے تحریک محنت لاہور کے ذمہ داران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ورکشاپ میں تحریک محنت کے مرکزی صدر خالد بخاری، یحی برکی ، صدر تحریک محنت لاہور معراج الدین طاہر و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ محنت کش مزدور پرائیویٹ فیکٹریوں کے ملازمین اپنی تنخواہ سے ایک ماہ تو درکنا ر 10دن کا بجٹ بھی نہیں بنا سکتے جبکہ حکمران ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت بھی پچھلی حکومتوں کی طرح حقیقت میں محنت کشوں کا اجر دینے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ

جماعت اسلامی محنت کشوں کے حقوق کیلئے جدوید جاری رکھے گی ۔ اسلامی نظام ہی معاشرے میں مساوات پیدا کرے گا اور آجر و اجیر کی تقسیم ختم د یگا۔ موجود ہ حالات میں ہو شربا مہنگائی نے ملازمین کا خون نچوڑنا شروع کر رکھا ہے ۔ جماعت اسلامی کا نعرہ اسلامی اور خوشحال پاکستان ہی محنت کشوں کے مسائل کو حل کر سکتا ہے اور یہ کام موجودہ حکمران

نہیں بلکہ جماعت اسلامی کی صالح قیادت ہی کرے گی اور مزدور کے حقوق کا تحفظ کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1