اسلام فہمی کو حالات کی نظر نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر راغب نعیمی

اسلام فہمی کو حالات کی نظر نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام فہمی کو حالات کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔حالات جیسے بھی ہوں اسلام مخالف قوتوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔دین حنیف کے فلسفہ اعتدال پر عمل پیرا ہوکرہی ملک وقوم کو دہشت گردی،شدت پسندی سے بچایا جاسکتاہے۔بعدازوفات ستارہ شجاعت سرفراز نعیمی شہید ؒ کی شجاعت کامنہ بولتاثبوت ہے۔انسان زیرزمین چلاجائے تو کردار زندہ رہتاہے۔9سال گزرے جانے کے بعدبھی زمانہ شہیدپاکستان ؒ کی شجاعت وبہادری اوراوصاف حمیدہ کا قائل ہے۔ہلال شجاعت کے بعدستارہ شجاعت کاملناجامعہ نعیمیہ اورمتعلقین کاوطن وقوم کیلئے بے پناہ خدمات کااعتراف ہے کیوں کہ وطن کیلئے سرکٹانے والوں کاسرقوم کی نظرمیں ہمیشہ بلندرہتاہے۔اسلام شخصیات کی خواہشات کاتابع نہیں،خود کو احکام شرعیہ کا پابندبنانااسلام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 23مارچ کو صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ؒ کی قربانی کے اعتراف ستارہ شجاعت ملنے پر ان کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں بزم نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب’’ پذیرائی بسلسلہ ستارہ شجاعت‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر ظفر اقبال نعیمی ،مولانا سید زبیر احمدشاہ،ڈاکٹرسیلمان قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ الحدیث مولانا محبوب احمد،مفتی غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی محمدمدنی،پیر سید زین العابدین شاہ،محمد صابر نقشبندی،قاری رفیق نقشبندی،محمد کلیم فاروقی،قاری ذولفقار نعیمی،قاری غلام محی الدین،علامہ غلام یاسین،علامہ مسعود سیالوی،مولانا ارشد جاوید،پیرفاروق احمد،مولانا محمدسلیم نعیمی ودیگر اساتذہ ،مدرسین،مولانا عثمان قادری،مولانا سعید نقیبی،مولانا ظہیر احمدسمیت نعیمین ایسوسی ایشن ،بزم نعیمیہ کے عہدیداران سمیت عامۃ الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ڈ اکٹر محمدسلیمان قادری نے ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکرائی۔