حکومت کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ، مہرین راجہ

حکومت کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ، مہرین راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ گرمی کے آمد سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، حکومت کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ، حکمران روز نئے انرجی پلانٹ کا افتتاح کرتے ہیں لیکن پانچ سالوں میں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوسکی، سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ، سرکاری اداروں کی اونے پونے نج کاری نہیں ہونے دیں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ذالفقارعلی بھٹو نے بہت محنت سے یہ ادارے قائم کئے اور اب موجودہ حکومت ان اداروں کو فروخت کرنا چاہتی ہے ، ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر نے توانائی کے نئے ذرائع پیدا کئے اور ملک کو اندھیروں سے نجات دلائی ، بے نظیر کے دور میں ہم بجلی برآمدکرنے کے قابل ہوگئے لیکن اب ان محکموں کی کارکردگی ناقص ہوچکی ہے ، حکمران سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے انہیں فروخت کررہے ہیں، سیٹل مل کو فروخت کرنا دانش مندی نہیں ، اسی طرح دیگر محکموں کی نجی کاری کرنے سے بری تعداد ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے ، انہوں نے کہاکہ سٹیل مل ذوالفقارعلی بھٹو نے قائم کی اور ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کی ترقی کے لئے بہترین اقدامات کئے اب موجودہ حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا ، نجی کاری مہم کو عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے اور ملازمین کے حقوق کادفاع کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1