علماء تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس

علماء تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس

  

لاہور (پ ر)چاروں مسالک علماءِ تحفظ ختم نبوت اور تاجر برادری سبز منڈی کاہنہ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس مسلم لیگ کے سینئر رہنمامحمد شوکت کاشمیری کی صدارت میں انعقاد پزیر ہوئی جس میں دینی و سماجی اور تاجر رہنماؤں کے ساتھ چاروں مسالک علماء علامہ محمد ممتاز اعوان، شوکت کاشمیری،میاں محمد اویس، حافظ غلام محی الدین، مولانا عزیز الرحمن ثانی، حاجی عامر رشید، پیر ولی اللہ بخاری، سید نوبہار شاہ، علامہ وقارالحسنین نقوی، حافظ شعیب الرحمن قاسمی،علامہ اصغر عارف چشتی، علامہ یونس ریحان سلفی، پروفیسر افضل حیدری، مولانا حنیف حقانی، رضوان الدین صدیقی، پیر ایس اے جعفری،حافظ یعقوب شاہ اور عمر ممتاز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوقومی نظریہ پاکستان در حقیقت نظریہ اسلام و نظریہ قرآ ن ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ پاکستان عظیم عطیہ خدا وندی ہے جو قرۂ ارض پر مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے بعدپاکستان وہ دنیاکی واحد دوسری ریاست ہے جو نظریہ اسلام کی بنیاد پر قائم ہوئی اسکی بقاء وسلامتی اور حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری کیساتھ اہم دینی و اسلامی فریضہ ہے کیونکہ وطن کی محبت جزؤ ایمان ہے اورجسکے دل میں وطن کی محبت نہیں ہے اسکا ایمان کامل نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -