جڑانوالہ میں کم سن بچوں کی ویڈیو بنانے کے سکینڈل کیخلاف قرارداد جمع

جڑانوالہ میں کم سن بچوں کی ویڈیو بنانے کے سکینڈل کیخلاف قرارداد جمع

لاہور (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے جڑانوالہ میں کم سن بچوں کی زیادتی بعد ویڈیو بنانے کے سکینڈل کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قصور کی طرح جڑانوالہ میں بھی ویسا ہی سکینڈل سامنے آیا ہے۔ایک مخصوص گروہ بچوں سے زیادتی کرنے کے ویڈیو بنا رہا ہے اور پھر والدین کو بلیک میل کرتا ہے۔اکثر والدین بدنامی کے ڈر سے قانونی کاروائی سے گریزاں ہیں۔اب تک درجنوں بچے اس گروہ کی درندگی کا شکار ہو چکے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام متاثرہ بچوں کے والدین کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ با اثر گوہ ان کو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔اور ان درندہ صفت شیطانوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے تاکہ قصور واقعے کی طرح اس مرتبہ بھی ملک کی عالمی سطح پر بدنامی نہ ہو اور متاثرہ فیملیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1