خواجہ احمد حسان کا جی پی او چوک کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

خواجہ احمد حسان کا جی پی او چوک کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین خواجہ احمد حسان نے گزشتہ روز جی پی او چوک کا دورہ کیا اور وہاں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن، سی او او حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد سمیت دیگر افسر ان ہمراہ تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ جی پی او چوک میں سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کل سے اسفالٹ ڈالنے کا کام بھی شروع ہوگیا ہے اور 31 مارچ تک جی پی او چوک کھول دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1