تحریک انصاف یوتھ ونگ کی عمران خان کے دورہ لاہور کیلئے تیاریاں مکمل

تحریک انصاف یوتھ ونگ کی عمران خان کے دورہ لاہور کیلئے تیاریاں مکمل

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ نے پارٹی سربراہ عمران خان کے دورہ لاہور کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں،31مارچ کو یوتھ ونگ کی قیادت اور کارکن عمران خان کالاہور ائیر پورٹ پر استقبال کرینگے، اس سلسلے میںیوتھ ونگ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علی امتیاز وڑائچ نے کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ31مارچ اور یکم اپریل کو ایک ہزار موٹر سائیکل کا دستہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ رہیگا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ علاوہ ازیں یوتھ ونگ لاہور کے صدر سید راشد ریاض اور سیکرٹری جنرل لکی خان نے کارکنوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنیکی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ثابت کریں کہ لاہور شہر عمران خان کا ہے، کارکن عمران خان کے دورہ لاہور کو کامیاب بنانے کیلئے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1