ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،میڈیکل سٹورں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،میڈیکل سٹورں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)راؤ امتیازکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں داتا گنج بخش زون،راوی، سمن آباد،نشتر،علامہ اقبال ،شالیمار ،واہگہ ،گلبرگ اور کینٹ زون کے ڈرگ انسپکٹرزنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)راؤ امتیاز کوبریفنگ دی۔اجلاس میں 50میڈیکل سٹورں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ان میڈیکل سٹوروں میں دوران چیکنگ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔22کیسز کو مزید کارروائی کے لیے عدالت بھیج دیا گیا ہے۔15میڈیکل سٹور ز کے مالکان کو وارننگ دی گئی۔11کیسزکو ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ 2 متفرق کیسز کو پنجاب کوالٹی بورڈ بھیج دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1