باغبانپورہ : 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ، نقدی اسلحہ و دیگر مسروقہ سامان برآمد

باغبانپورہ : 5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ، نقدی اسلحہ و دیگر مسروقہ سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 60ہزار روپے نقدی،4 سیٹ طلائی زیورات،6موبائل فونز،4 کیمرے، 2 ایل سی ڈیز، 5پسٹلز،1 ریوالور وگولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ بلال ظفر شیخ نے ایس ایچ اوباغبانپورہ سب انسپکٹر خالد محمود کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کراس خطرناک گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ ایس ایچ اوباغبانپورہ سب انسپکٹرخالد محمود نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر5رکنی ڈکیت ونقب زن گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میں عاصم عرف مکھن، منیب، رؤف حسن ، غلا م مصطفی اورشاہین اقبال شامل ہیں۔ملزمان میں گینگ کا سربراہ عاصم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشر ف نے ڈکیت و نقب زن گینگ کی گرفتاری پرایس ایچ اوباغبانپورہ سب انسپکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -