قتل کے مجرم کو سزائے موت ، اڑھائی لاکھ روپے ، جرمانے کا حکم

قتل کے مجرم کو سزائے موت ، اڑھائی لاکھ روپے ، جرمانے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد سلیم کو سزائے موت اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج آفتاب آحمد رائے کی عدالت میں یہ قتل کا کیس زیرسماعت تھا، سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ محمد سلیم کے خلاف تھانہ ہڈیارہ میں 26جون 2013ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ، ملزم پر سلمیٰ بی بی کو قتل کرنے کا الزام ہے، عدالت میں تمام گواہان کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں ،ملزم کو قانون کے مطابق سزا سنائی جائے ،فاضل جج نے تمام ثبوتوں اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پرمجرم محمد سلیم کو سزائے موت کی سزا سناتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو ملزم کو حفاظتی تحویل میں بھی رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ فاضل جج نے سزا کی تصدیق کے لئے مرڈر ریفرنس عدالت عالیہ کو بھی بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

مزید : علاقائی