فیکٹری ایریا: لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2بھائی زخمی

فیکٹری ایریا: لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2بھائی زخمی

  

لاہور(خبر نگار)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا اورموقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے زخمیوں کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ ملک چوک کا رہائشی سرفراز جس کا امجد وغیر ہ سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھاگزشتہ روز امجد وغیرہ نے سرفراز اور اس کے بھائی کمال کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیااور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی سرفراز کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاتاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔

مزید :

علاقائی -