موٹر وے پولیس قوم کا فخر بن چکی ہے: ڈی آئی جی موٹر وے پولیس

موٹر وے پولیس قوم کا فخر بن چکی ہے: ڈی آئی جی موٹر وے پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران اپنے امتیازی اوصاف، ایمانداری ، خوش اخلاقی اور قا نون کے یکساں نفاذ کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اورانہی اوصاف کی وجہ سے یہ فورس قو م کا فخر بن چکی ہے اور ایک منفردادارے کا مقام رکھتی ہے ۔ موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے مراعات اورسہولیات کو بہتر ین بنانے کے لےئے ہم ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں۔ موٹروے پولیس افسران کے ماہانہ ر یسٹ میں بھی اضافے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جار ہاہے تاکہ موٹروے پولیس جو شاندار پیشہ ورانہ کار کردگی کا حامل ادارہ ہے اس کے معیار کو مذید بلند کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے بیٹ 20 میں پولیس افسران سے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس مو قع پر بیٹ کی انسپکشن کی اور افسران کے لیے موجود سہو لیا ت کا جا ئزہ لیا اور ان کو مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی دیے۔ اجلاس عام میں ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے آفیسران کے مسائل اور تجاویز سنیں اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔ انہوں نے اس موقع پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعاکی۔

مزید :

علاقائی -