6سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم قاری سعید کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے 6سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کے مقدمہ کے ملوث ملزم قاری محمد سعید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ملزم قاری محمد سعید کے خلاف کمسن بچیزویایاسین کے والد محمد یاسین کی درخواست پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،، مقدمہ کے مطابق ملزم نے کمسن بچی سے بداخلاقی کی، ملزم نے بعد ازگرفتاری ضمانت کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی تھی ،فاضل جج نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔