ایک دادا کی اولاد میں آبائی قبرستان میں قبر کی جگہ پر جھگڑا

ایک دادا کی اولاد میں آبائی قبرستان میں قبر کی جگہ پر جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایک دادا کی اولاد میں آبائی قبرستان میں قبر کی جگہ پر جھگڑاشروع ہوگیا،درخواست گزارشیخ سلیم اپنے چھوٹے بھائی محمد سعید کی قبر منتقلی کی اجازت لینے کینٹ کچہری پہنچ گیا۔شیخ سلیم نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا بھائی 17فروری کو فوت ہواتھااورآبائی قبرستان بدھو کے مغل پورہ میں سپرد خاک کیا گیا ہے ،مگراب ان کے خاندان کے کچھ افرادغلام محی الدین اور غلام دستگیر وغیرہ اس کی قبر پر اعتراض کر رہے ہیں اور اسے قبر منتقلی کے لئے مجبورکر رہے ہیں،عدالت میں دوسرے فریق کا کہنا ہے قبر کی اراضی ان کی ملکیت ہے،یہ معاملہ تھانے میں بھی پہنچ چکا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قبر کشائی اور منتقلی کی اجازت دی جائے۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مغل پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31مارچ کے لئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -