نواب ٹاؤن: تیز رفتارکار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی‘ 21سالہ نوجوان جاں بحق

نواب ٹاؤن: تیز رفتارکار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی‘ 21سالہ نوجوان جاں بحق

  

لاہور(خبر نگار)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں کار تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکر ا گئی جس سے 21سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں قانونی کاروائی کے بعد ورثا کیحوالے کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ میں21سالہ عرفان تیز رفتار کا ر پر سوار گزر رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکر ا گئی جس سے عرفان شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -