سب انسپکٹروں کی ترقی کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب

سب انسپکٹروں کی ترقی کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات افسران کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس آج بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں پنجاب پولیس کے 200 سب انسپکٹروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی شرکت کریں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں اے ایس آئی کے عہدے کے افسران کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے لئے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی