قتل کیس کے 4ملزم بری کر دیئے

قتل کیس کے 4ملزم بری کر دیئے

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد واجد منہاس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 4ملزموں کو بری کر دیا۔بری ہونے والے ملزموں خرم بٹ، خرم شہزاد، عبدالحمید اور ارسلان عرف شانی کے خلاف 2009ء میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا۔مقدمہ کے مطابق ملزمان نے عمران شکیب نامی نوجوان کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

،پراسیکوشن کے گواہان نے شہادتین قلمبند کرائی اور فریقین کے وکلاء نے مقدمہ پر جرح کی ،ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ کی باقاعدگی سے سماعت کی ،فاضل جج نے گزشتہ روزفریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا چاروں ملزموں کو بری کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -