ماں کی حبس بے جا کی درخواست خارج‘ بچے باپ کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے حبس بے جا کی ماں کی درخواست خارج کرتے ہوئے 3بچے باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر فاضل جج نے بچوں کو والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
عدالت میں بچوں کی والدہ شمشاد بی بی نے اپنے شوہرصابر رسول سے بچوں کی حوالگی کیلئے رجوع کررکھا تھا،ایڈیشنل سیشن جج آصف بشیر نے کیس کی سماعت کی،عدالت کے طلب کرنے پر 11سالہ صباء ،7 سالہ غلام مرتضی اور5سالہ فہد اپنے والد صابر رسول کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،فاضل جج نے ماں کو بچوں سے ملاقات کا موقع دیا تو بچوں نے رونا شروع کر دیا اور ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے پاس رہنا چاہتے ہیں، شمشاد بی بی نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کو اس کے بارے میں بدگمان کیا گیا ہے،عدالت نے بچوں کو والد کے حوالے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ عدالت بچوں کو ماں کے پاس رہنے سے متعلق سختی نہیں کر سکتی ۔