لیڈی وارڈنز کو فرائض کی ادائیگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

لیڈی وارڈنز کو فرائض کی ادائیگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مین بلیووارڈ گلبرگ میں پٹرولنگ پر تعینات 6لیڈی وارڈنز کو فرائض کی ادائیگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔ کچھ عرصہ قبل لیڈی وارڈنز صبا نورین، سلمہ شوکت، طاہرہ، اناء عزیز اور عصمہ کو مرد وارڈنز کے ساتھ تعنیات کیا گیاجو بہترین انداز میں شہریوں خصوصاً خواتین ڈرائیور کی مدد اور راہنمائی کر رہی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا کہ لیڈی وارڈن محکمہ کے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہیں جس بھی مقام پر تعینات کیا جاے وہ بہترین خوش اسلوبی او ر محنت سے فرائض سر انجام دی رہی ہیں۔ ان کو حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد اور نقاد انعام سے نوازا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی