صوبائی دارلحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارلحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ ما ڈل ٹاؤن میں یا سر کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے اورعا لب ما ر کیٹ میں ریا ض اور اسکی فیملی سے تین لاکھ10ہزار،سا ند ہ میں ند یم اور اسکی فیملی سے دولاکھ 10ہزار،شا دبا غ میں صا دق اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ کی نقد ی ،مصطفی ٹا ؤ ن میں اشتیا ق اور اس کی فیملی سے دو لاکھ،ستوکتلہ شبیر اور فیملی سے دولاکھ،نشترکالونی ہارون اور فیملی دو لاکھ،شیرا کوٹ میں عمران سے ایک لاکھ 85ہزار،ریس کورس میں منصور الحق سے سوا لاکھ،ہربنس پو رہ میں عبدالغفور سے 56ہزار، شاہدرہ میں عمر سے 53ہزار،اقبال ٹاؤن میں عثمان علی سے 30ہزار اور کاہنہ میں منیر احمدسے 85سو کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ شفیق آ با د میں صغیر جوہرٹاؤن میں شہبا ز کی گاڑیاں اور انارکلی میں سرورعلی،شاہدرہ میں احد،سول لائن میں عاقب،گڑھی شاہو میں سلیم احمد،ساندہ میں صفدرشاہ،غالب مارکیٹ میں فرحان علی،باغبانپو رہ میں احمدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -