بھارتی آبی دہشتگردی جاری ، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے 3نئے ڈیمز بنانے کا اعلان

بھارتی آبی دہشتگردی جاری ، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے 3نئے ڈیمز بنانے کا ...

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی آبی دہشتگردی جاری ، پاکستان کا پانی روکنے کیلئے مزید 3ڈیمز بنانے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ و پانی نتن گڈکری نے ہریانہ میں ایگریکلچرل سمٹ 2018ء کی اختتامی تقریب میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اترکھنڈ کے دریاؤں پر تین ڈیم بنا کر پاکستان جانے والے پانی کو روک لیں گے تاکہ برسات نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کے وقت ان ڈیموں سے بھارتی پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں پانی کی کمی کو دور کیا جائے گا۔مودی سرکار کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جن تین دریاؤں کا پانی پاکستان جاتا ہے وہ ایک علیحدہ معاملہ ہے لیکن جن تین نہروں کا پانی بھارت کی تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے اس پر پہلا حق بھارت کا ہے۔نتن گڈکری نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد بھارت کے حصے میں تین دریا آئے تھے لیکن ہم ان سے اپنی ضرورت کے مطابق پانی استعمال نہیں کر پاتے تھے اور اضافی پانی پاکستان چلا جاتا تھا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان پانی کے معاہدے 1960کی خلاف ورزی بھی ہے۔

بھارتی آبی دہشتگردی

مزید :

علاقائی -