افغانستان،سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اہم طالبان کمانڈر ملا نواب ہلاک

افغانستان،سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اہم طالبان کمانڈر ملا نواب ہلاک

  

کابل(آن لائن)افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اہم طالبان کمانڈر ملا نواب ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے نائب سربراہ عبدالحافظ فاشی نے بتایا کہ صوبہ جاؤزجین میں طالبان کے ایک گروپ نے پانی کے ایک ٹینکر پر حملہ کردیا۔اس موقع پر سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا نواب مارا گیا۔ملا نواب کی ہلاکت طالبان کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ جاؤزجین اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خاصا متحرک تھا۔

ملا نواب ہلاک

مزید :

علاقائی -