آپریشن ردالفساد،بلوچستان سے 2دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ و بارود برآمد:آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد،بلوچستان سے 2دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ و بارود برآمد:آئی ایس ...

  

راولپنڈی( مانیٹر نگ ڈیسک)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جہاں سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ وبارود برآ مد کرلیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں دکی،شعیب نکا،ڑوب،قابو،مستونگ میں کارروائیوں کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا ہے ۔گرفتار دہشت گردوں سے سے بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرزاوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر

مزید :

علاقائی -