امریکہ‘ نائٹ کلب پر حملے کے دوران مارے گئے عمرمتین کا افغانی نژادوالد ایف بی آئی کا مخبر نکلا

امریکہ‘ نائٹ کلب پر حملے کے دوران مارے گئے عمرمتین کا افغانی نژادوالد ایف ...

  

فلوریڈا (صباح نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب پر حملے کے دوران مارے جانے والے عمر متین کے مقدمے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کا افغانی نژاد والد صدیق متین امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے لیے مخبری کا کام کرتا رہا ہے ۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صدیق متین سے ترکی اور افغانستان میں رقوم کی منتقلی کے حوالے سے تفتیش بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عمرمتین کی بیوہ نور سلمان کے وکلا نے ان تازہ معلومات کی بنیاد پر نورسلمان کے خلاف چلنے والے کیس کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

لیکن عدالت نے یہ کہتے ہوئے ان کی درخواست رد کردی کہ یہ مقدمہ صدیق متین کے خلاف نہیں بلکہ نورسلمان کے خلاف ہے۔

نائٹ کلب

مزید :

علاقائی -