جدہ: الیکٹریکل ایکسٹینشن پلگ بی ون نا کارہ قرار، مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت

جدہ: الیکٹریکل ایکسٹینشن پلگ بی ون نا کارہ قرار، مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت

جدہ(بیورو رپورٹ) سعودی عرب کی قومی کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے الیکٹریکل ایکسٹینشن پلگ بی ون کو ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے اسے مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ سبق نیوز نے اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایکسٹینشن پلگ مملکت کے معیار کے مطابق نہیں۔ پلگ کومخصوص لیبارٹر ی میں چیک کیا گیا جس کے بعد اسے غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے شہری دفاع کی جانب سے بھی لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ گھرو ں اور دفتروں میں معیاری ایکسٹینشن اور الیکٹریکل وائرزاستعمال کریں۔ غیر معیاری بجلی کے وائر ، پلگ اور ایکسٹینشن استعمال کرنے سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو آتشز دگی کا باعث بنتے ہیں۔ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے دستاویزی شارٹ فلم اور ہینڈ بلز بھی تیار کئے ہیں۔

مزید : علاقائی